کامران اکمل اور ان کی اہلیہ عائزہ اکمل نے شادی کی دلچسپ کہانی سنادی

لاہور(قدرت روزنامہ)کامران اکمل اہلیہ عائزہ اکمل نے انکشاف کیا کہ ’ہماری ارینج میرج ہے، شادی سے قبل میرے بھائی عمر اکمل کے اسکول فیلو تھے، دونوں ایک ہی ٹیم سے کرکٹ کھیلتے تھے، ہماری شادی کی خواہش بھی سب سے پہلے میرے بھائی اور ان کے بھائی عمر اکمل کے دل میں آئی جس پر انہوں نے والدین کو راضی کیا ‘۔ عائزہ اکمل نے بتایا کہ میرے بھائی کے ایکسیڈنٹ پر کامران کے والد ہمارے گھر آئےجہاں میری پہلی ملاقات ان کے والد سے ہوئی اس کے بعد ان کے والد والدہ کو لے کر بھی آئے اور ہماری بات پکی ہوگئی۔
شعائزہ اکمل کے مطابق رشتے کے وقت کامران بہت دکھی تھے جس پر کامران اکمل نے بھی اعتراف کیا کہ اہلیہ سچ کہہ رہی ہیں میں رشتے کے وقت دکھی تھا کیوں کہ میں کرکٹ کھیلنا چاہتا تھا، ان دنوں ویسٹ انڈیز ٹور سے گھر واپس آیا تو والدین نے بتایا کہ ہم آپ کی شادی کررہے ہیں جس پر میں ان کے خلاف ہوگیا، ایک ہفتے تک ان سے ناراض رہا لیکن جب میں اہلیہ سے پہلی بار ملا تب میں نے اپنا فیصلہ تبدیل کردیا اور شادی کیلئے رضامند ہوگیا۔
عائزہ اکمل نے بتایا کہ میں نے کامران اکمل کو پہلی مرتبہ میرے بھائی کے سکول میں دیکھا جہاں وہ بطور وکٹ کیپر مہمان خصوصی بن کر آئے تھے لیکن اس وقت کامران مجھے بالکل اچھے نہیں لگے، رشتے کے وقت میں نے بھی اپنے والدین کو شادی کیلئے انکار کردیا تھا کیوں کہ میں پڑھنا چاہتی تھے اور دوسری وجہ کرکٹر سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی۔اہلیہ کے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کامران اکمل نے بتایا کہ کہ اس وقت ان کے ذہن میں تھا کہ کرکٹر کے افیئرز بہت ہوتے ہیں جو کہ ابھی بھی ہے تاہم اہلیہ نے واضح کیا کہ مجھے معلوم ہے اب آپ میں ٹھہراؤ آگیا ہے۔