مبینہ کاسٹنگ کاؤچ ویڈیو لیک ہونے پر متاثرہ اداکارہ کا مؤقف آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) تمل اداکارہ شروتی نارائنن کے مداح اس وقت حیران رہ گئے جب یہ خبر سامنے آئی کہ ان کی کاسٹنگ کاؤچ ویڈیو لیک ہو چکی ہے۔ تاہم اداکارہ نے اب اشارہ دیا ہے کہ یہ ویڈیو جعلی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے بنائی گئی ہے۔
حال ہی میں شروتی نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر یہ بتا رہا تھا کہ کس طرح مصنوعی ذہانت کی مدد سے جعلی ویڈیوز بنانا آسان ہو گیا ہے۔ اس کے بعد اداکارہ نے اپنی مبینہ وائرل ویڈیو پر کھل کر بات کی اور ایک سخت نوٹ تحریر کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ کوئی مذاق نہیں ہے اور اس صورتحال سے نمٹنا ان کے لیے مشکل ثابت ہو رہا ہے۔
انہوں نے لکھا، ’’آپ لوگوں کے لیے ایسی خبریں پھیلانا صرف ایک مذاق اور تفریحی مواد ہے لیکن میرے اور میرے قریبی لوگوں کے لیے یہ ایک نہایت مشکل صورتحال ہے۔ خاص طور پر میرے لیے یہ وقت اور حالات بہت سخت ہیں اور ان سے نمٹنا آسان نہیں۔‘‘
“نیوز 18 “کے مطابق 24 سالہ شروتی نارائنن چنئی سے تعلق رکھتی ہیں، وہ تمل انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ابھرتا ہوا نام بن چکی ہیں۔ وہ سٹار وجے کے مقبول تمل سیریل سیرگڈیکا آسائی میں اپنی اداکاری کی وجہ سے مشہور ہوئیں۔ یہ سیریل جنوری 2023 میں شروع ہوا تھا اور اس میں انہوں نے معروف اداکاروں انیلا سری کمار، سری دیوا، اور آر سندر راجن کے ساتھ معاون کردار ادا کیا۔ اس ڈرامے کی اب تک 650 اقساط نشر ہو چکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *