سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا، نرخ تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔عالمی و مقامی منڈیوں میں سونا مہنگا ہونے کا سلسلہ جاری ہے، سونے کے عالمی اور مقامی ریٹس تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر جاپہنچے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 2380 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 23 ہزار 380 روپے کا ہوگیا، دس گرام سونے کے بھاؤ 2041 روپے اضافے سے 2 لاکھ 77 ہزار 246 روپے ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 27 ڈالر مہنگا ہو کر 3096 ڈالر پر جاپہنچا۔گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 3200 روپے اضافہ ہوا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *