سابق بنگلادیشی کپتان تمیم اقبال کی صحت میں بہتری، اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق کپتان بنگلا دیش کرکٹ ٹیم تمیم اقبال کی صحت میں بہتری آ رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں اسپتال سےڈسچارج کر دیا گیا۔
گزشتہ دنوں تمیم اقبال کو ڈھاکا پریمیئر لیگ کے میچ کےدوران دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں فوری طور پر گراؤنڈ سے قریبی اسپتال پہنچایا گیا تھا۔
تمیم اقبال کی ڈھاکا کے قریب ساور کے اسپتال میں انجیو پلاسٹی کی گئی تھی۔پھر دو روز قبل طبیعت بہتر ہونے پر تمیم اقبال کو ڈھاکا سٹی کے اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔
تمیم اقبال کی صحت میں تیزی سے بہتری آ رہی تھی جس کے بعد سابق کپتان کو جمعہ کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
ڈاکٹروں نے امید ظاہر کی ہے تمیم اقبال جلد کرکٹ کھیلنا شروع کر دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *