میانمار میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 694 ہوگئی

میانمار(قدرت روزنامہ)میانمار میں زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 694 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 1670 تک پہنچ گئی ہے۔
میانمار میں 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے کے اثرات تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بھی محسوس کیے گئے تھے جس سے فلک بوس عمارتیں چند لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئی تھیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار میں جمعے کے روز 7.7 اور 6.4 کی شدت کے یکے بعد دیگرے 2 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 محسوس کی گئی، جس کا مرکز میانمار میں 10 کلومیٹر زیرِ زمین تھا۔