لسانیت کے نام پر قتل و غارت کرنےوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، شاہد رند


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت ڈائیلاگ کے ذریعے مسائل حل کرنے پر سنجیدہ ہے اس ضمن میں وزیر اعلی بلوچستان نے اپوزیشن کو بھی مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی پیشکش کی ہے شاہد رند نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف حکومت بلوچستان کا واضح اور دوٹوک مقف ہے لسانیت اور شناخت کے نام پر قتل کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی پریس کانفرنس میں صوبائی وزرا اور ترجمان نے کہا کہ بلوچستان حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے اور کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *