اختر مینگل پر خودکش حملہ کی کوشش رضاکاروں نے ناکام بنادی ، لانگ مارچ کے قریب دھماکہ
خود کش حملہ آور اسٹیج کے قریب جانا چارہا تھا سردار اختر جان مینگل کے ذاتی محافظوں نے مشکوک جان کر روک لیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)مستونگ لک پاس کے مقام پر سردار اختر جان مینگل کے دھرنے کے قریب خود کش حملہ آور نے خود کو اڑا دیا۔
خود کش حملہ آور اسٹیج کے قریب جانا چارہا تھا سردار اختر جان مینگل کے ذاتی محافظوں نے مشکوک جان کر روک لیا۔
ذرائع كے مطابق کوئٹہ خودکش حملہ اورنے دھرنا گاہ سے دور خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
کوئٹہ دھرنا گاہ میں اس وقت بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل نواب محمد خان شاہوانی سمیت بی این پی کے مکمل لیڈر شپ قبائلی عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد شامل ہے۔