وکی کوشل کی سلمان خان کے سامنے کترینہ کیف کو پرپوز کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کی اداکارہ کترینہ کیف کو پرپوز کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے . تفصیلات کے مطابق وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں اداکار وکی کوشل ایک ایوارڈ شو میں سلمان خان کے سامنے کترینہ کیف کو شادی کے لیے پرپوز کرتے نظر آرہے ہیں .

کترینہ کیف کی وکی کوشل سے شادی کے بارے میں گردش کرنے والی خبروں کے میڈیا کی نظروں کا مرکز بنتے ہی دونوں اداکاروں کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہوگئی ہے . یہ ویڈیو 2019 میں منعقد ہونے والے اسٹار اسکرین ایوارڈز کی تقریب کی ہے .

 
View this post on Instagram
 

A post shared by Cherry & Grapes 🍧 (@popsixcles)

دونوں اداکاروں کے ایک قریبی دوست نے اپنی شناخت ظاہر نہ کیے جانے کی شرط پر بھارتی میڈیا کو بتایا کہ کترینہ اپنی وکی کوشل سے شادی کی خبر لیک ہونے پر ناراض ہیں اور اس کے پیچھے ایک اہم وجہ ہے . واضح رہے کہ بھارتی میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں سال دسمبر میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں،دونوں کی شادی کی تقریبات کا انعقاد بھارتی ریاست راجستھان میں کیا جائے گا، جن میں ہلدی، مہندی، پھیرے اور کیتھولک طرز کی تقریبات شامل ہوں گی . دوسری جانب اب تک نہ ہی کترینہ اور نہ ہی وکی نے اس خبر کی تصدیق کی ہے لیکن بھارتی میڈیا پر یہ خبریں پھیل چکی ہیں کہ شادی کے دعوت نامے تقسیم کردیے گئے ہیں . . .

متعلقہ خبریں