سابق وزیراعظم نواز شریف کا آبائی علاقےریلو ے روڈ کا دورہ، پرانے دوستوں اور محلہ داروں سے ملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے آبائی علاقے ریلو ے روڈ پہنچ گئے، پرانے دوستوں اور محلہ داروں سے ملاقاتیں، عام لوگوں سے گپ شپ ، گھل مل گئے ۔لوگوں کے ساتھ خوشگوار بات چیت کی۔

ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف سے پارٹی ورکرز بھی ملے جہاں انہوں نے سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ ملاقاتیں دوستانہ ماحول میں ہوئیں اور سابق وزیراعظم نے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ وقت گزارا۔ دورہ مکمل کرنے کے بعد میاں نواز شریف جاتی امرا واپس پہنچ گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *