لاہور: ٹک ٹاک بنانے کی خاطر جان لیوا کرتب کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان میں لیڈر تنویر، مبین ، ماجد اور علی شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔


لاہور (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک بنانے کی خاطر جان لیوا کرتب کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور کی لیاقت آباد پولیس نے دوران پٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے 4 منچلوں کو گرفتار کیا، لیاقت آباد پولیس نے ون ویلرزکو فیروز پور روڈ سے حراست میں لیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان ون ویلنگ شوروغوغا کرتے ہوئے شہریوں کو پریشان کر رہے تھے، ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکلیں بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی، گرفتار ملزمان میں لیڈر تنویر، مبین ، ماجد اور علی شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ ون ویلنگ ایک جان لیوا کھیل ہے والدین بچوں کی کونسلنگ کریں، اپنی دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *