عمران خان کا سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عید الفطر کے موقع پر، پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا سامان اڈیالہ جیل، راولپنڈی پہنچا دیا گیا۔
جیل کے ذرائع کے مطابق، عید کے موقع پر عمران خان کے لئے چار نئے جوڑے کپڑے، جوتے، اور ویسٹ کوٹ اڈیالہ جیل منتقل کئے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران خان کے کپڑے لے کر سلام شاہ نامی شخص جیل پہنچا، اور اسلم شاہ گیٹ 5 سے ان کپڑوں کے ساتھ جیل کے اندر روانہ ہوئے۔
یہ کپڑے جیل انتظامیہ کے حوالے کئے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *