وزیراعلیٰ کا تونسہ میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر اظہار تشکر ،پولیس جوانوں کو شاباش دی

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تونسہ کی لکھانی چیک پوسٹ پر خارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر اظہار تشکر کیا ہے-وزیراعلیٰ مریم نواز نے آئی جی، آر پی او،ڈی پی او اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہاکہ پولیس جوانوں نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیاہے۔