سکواڈ میں تبدیلی ، حسن علی کو کپتانی سونپنے کا امکان جبکہ عماد وسیم سے متعلق بھی بڑی خبر آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)سکواڈ میں تبدیلی ، حسن علی کو کپتانی سونپنے کا امکان جبکہ عماد وسیم سے متعلق بھی بڑی خبر آگئی۔۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ سیزن میں مختلف فرنچائزز کے سکواڈز میں کچھ بڑے پیمانے پر تبدیلیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔ میڈیا میں گردش کرنے والی چند اہم رپورٹس کے مطابق فاسٹ باؤلر حسن علی کی دوبارہ پشاور زلمی میں شمولیت متوقع ہے اور وہ بھی وہاب ریاض کی جگہ ٹیم کا کپتان بننے کے لیے تیار ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے کراچی کنگز کی قیادت سنبھالنے کی اطلاعات ہیں اور آل راؤنڈر عماد وسیم کی سرفراز احمد کی زیر قیادت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شمولیت کا امکان ہے۔

ابھی تک اس خبر کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہوا ہے اور فرنچائزز نے بھی اس قسم کا کوئی انکشاف نہیں کیا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ حسن علی نے پشاور زلمی کی جانب سے پی ایس ایل میں ڈیبیو کیا تھا اور انہیں پی ایس ایل 6 سے قبل پشاور زلمی نے ریلیز کیا تھا جس کے بعد وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے ایکشن میں نظر آئے تھے۔دوسری جانب عماد وسیم پی ایس ایل کی شروعات سے ہی کراچی کنگز کے لیے کھیل رہے ہیں اور انہیں 2018ء میں ٹیم کی کپتانی سونپی گئی تھی۔ عماد وسیم نے 2020ء میں قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میں روایتی حریف لاہور قلندرز کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔