صادق آباد میں درزی کی دکان میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کے سوٹ جل کر خاکستر

صادق آباد(قدرت روزنامہ)پنجاب کے شہر صادق آباد میں درزی کی دکان میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کے نئے سوٹ جل کر خاکستر ہوگئے۔ آگ لگی دیکھ کر دکان مالک دھاڑیں مار کر رونے لگا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھا دی۔
صادق آباد میں سجاول روڈ پر لکڑمنڈی چوک کے قریب درزی کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔درزی کی دکان میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کے نئے سوٹ جل کر خاکستر ہوگئے۔ دکان کو آگ لگی دیکھ کر دکان مالک دھاڑیں مارکر روتا رہا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ کافی جدوجہد کے بعد دکان پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ درزی کی دکان میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔