عورت کے بال جوس نکالنے والی مشین پھنس گئے۔۔ پھر کیا ہوا؟ ویڈیو

تلنگانہ(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں ایک حیران کن اور خوفناک واقعہ پیش آیا، جہاں گنے کے جوس کا کاروبار کرنے والی خاتون اچانک ایک بڑی مصیبت میں پھنس گئی۔
خاتون کے لمبے بال جوس نکالنے والی مشین میں پھنس گئے، جس کے بعد لمحوں میں صورتحال سنگین ہوگئی۔
View this post on Instagram
جیسے ہی لوگوں نے دیکھا کہ خاتون کی جان خطرے میں ہے، انہوں نے فوراً بجلی کی سپلائی منقطع کر دی، تاکہ مشین مزید نہ چلے اور حادثہ مزید سنگین نہ ہو۔
بعدازاں، انتہائی احتیاط کے ساتھ مشین کے پہیوں کو الٹا گھمایا گیا اور خاتون کے پھنسے ہوئے بالوں کو نکالا گیا، جس کے بعد وہ کسی بڑی چوٹ سے محفوظ رہی۔
اچانک پیش آنے والے اس لرزہ خیز واقعے کے بعد خاتون شدید خوفزدہ ہوگئی، تاہم مقامی افراد کی بروقت کارروائی نے اسے بچا لیا۔
واقعے کے بعد شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ عوام میں حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا شعور بیدار کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے خوفناک حادثات سے بچا جا سکے۔