عوام کی موجیں! حکومت نے عید پر 9 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا


مسقط(قدرت روزنامہ)سلطنت عمان کے حکام نے عیدالفطر کے موقع پر عوام کو 9 روزہ طویل تعطیلات دینے کا اعلان کیا ہے۔
عمان میں 1446 ہجری کی عیدالفطر کی تعطیلات ہفتہ29 مارچ 2025 سے شروع ہو کر جمعرات3 اپریل 2025 (4 شوال 1446 ہجری) تک جاری رہیں گی۔ چونکہ ہفتہ اور اتوار (4 اور 5 اپریل) کو عام تعطیل ہوگیاس لیے سرکاری اور نجی شعبے کے دفاتر اتوار، 6 اپریل 2025 سے دوبارہ کھلیں گے۔
یہ فیصلہ چاند نظر نہ آنے کے بعد کیا گیا، جس کے باعث اعلان کیا گیا کہ پیر 31 مارچ 2025 کو عیدالفطر کا پہلا دن ہوگا۔
عیدالفطر اس وقت سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، فرانس اور ترکیہ میں منائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب ایران، عمان، انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی، آسٹریلیا، بھارت، اور بنگلہ دیش میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے پیر کو عید منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس سے قبل قیاس آرائیاں تھیں کہ اس سال دنیا کے زیادہ تر ممالک میں ایک ہی دن عید منائی جا سکتی ہے تاہم سعودی عرب میں چاند نظر آنے کے بعد وہاں رمضان 29 دن میں مکمل ہو گیا جبکہ پاکستان اب بھی اپنے سرکاری چاند دیکھنے کے اعلان کا منتظر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *