عیدالفطر پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے اہم پیشگوئی کر دی


لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ شروع ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے ، لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ، عدالفطر کی چھٹیاں بھی خشک موسم میں گزریں گی، آئندہ دو سےتین روز میں بارش کا امکان نہیں ہے ۔
کراچی میں آج بھی رات اور صبح کے اوقات میں خنکی محسوس کی گئی ہے ، شمال مغربی سمت سے چلنے والی ہواوں کے سبب درجہ حرارت کم ہوا، آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم، خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ، آج10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف سمتوں سے ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *