’ مقصد ایک میچ جیتا نہیں بلکہ ۔۔‘ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، قومی ٹیم کے آل راونڈر محمد حفیظ نے بھی اعلان کر دیا
لاہور(قدرت روزنامہ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پرمحمد حفیظ کا سرفخرسے بلند ہوگیا جب کہ وہ ٹرافی پر قبضے کا مشن مکمل کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آل راونڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ بھارت کو ہرانے والے سکواڈ کا حصہ ہونا باعث فخر ہے،مقصد ایک میچ نہیں ٹائٹل جیتنا ہے،بابر اعظم کی کپتانی میں بہتری آگئی۔انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔