جیا بچن کی امیتابھ بچن کے اعزاز میں ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی اداکارہ جیا بچن نے راجیہ سبھا سے اپیل کی ہے کہ وہ امیتابھ بچن کی کلاسیک فلم ’دیوار‘ اور ’شعلے‘ کے 50 برس مکمل ہونے پر ڈاک ٹکٹ جاری کرے۔
اداکارہ اور سیاستداں جیا بچن نے راجیہ سبھا سے اپیل کی ہے کہ وہ امیتابھ بچن کی کلاسیک فلم ’دیوار‘ اور ’شعلے‘ کی 50ویں سالگرہ کے اعزاز میں یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرے۔ یاد رہے کہ ان دونوں فلموں میں ان کے شوہر امیتابھ بچن نے کلیدی کردار ادا کیے تھے۔
قبل ازیں انہوں نے وزیر داخلہ نرملا سیتا رمن سے بھی بات چیت کی تھی اور ان سے اپیل کی تھی کہ وہ فلم انڈسٹری کی بہتری کے لیے فنڈ مختص کریں۔ جیا بچن نے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ سنیما کے سنگ میل کا 50واں جشن منانے کے لیے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرے۔
واضح رہے کہ بہت سی ہندی فلموں کے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔ دادا صاحب پھالکے، ستیہ جیت رے، نرگس، بیمل رائے اور یش چوپڑہ کی یاد میں بھی ڈاک ٹکٹ جاری کیے گئے تھے۔