’ خاموشی تمہاری حفاظت نہیں کرسکے گی‘، شاہ رخ خان کے لیے یہ پیغام کس نے دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تمہاری خاموشی تمہاری حفاظت نہیں کرسکے گی، بولی سپراسٹار شاہ رخ خان کے پیغام عید کے جواب میں ہندو خاتون نے شاہ رخ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
عید الفطر پر بولی ووڈ کے سپراسٹار شاہ رخ خان نے اپنے فینز کے نام عید کے پیغام میں کہا ہے کہ ’خوش رہیں، سلامت رہیں اور اللہ آپ سب کو خوش رکھے‘۔
سماجی رابطوں کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام عید میں بولی ووڈ سپراسٹار نے لکھا کہ ’عید مبارک، دل میں شکر گزار ہوں اور سب کے لیے دعائیں‘۔
شاہ رخ خان نے مزید لکھا کہ ’امید ہے کہ آپ کا دن گلے ملنے، بریانی کھانے، گرمجوشی اور نہ ختم ہونے والی محبتوں سے بھرا ہوگا۔ خوش رہیں، سلامت رہیں اور اللہ آپ سب کو خوش رکھے‘۔
بولی ووڈ سپر اسٹار کے اس پیغام عید کے جواب میں ایک خاتون صارف ردھیکا برمن نے شاہ رخ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
رادھیکا برمن نے شاہ رخ خان کی پوسٹ کے جواب میں لکھا کہ ’وہ سب تو ٹھیک ہے مگر تمہاری قوم مر رہی ہے، اس حکومت کے ہاتھوں جس کی حمایت تم کر رہے ہو‘۔
رادھیکا نے مودی سرکار کے مسلمانوں کیخلاف اقدامات پر شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’خاموشی ٹھیک نہیں ہے، کچھ تو بولو!‘۔
رادھیکا نے لکھا کہ ’آپ کو مسلمانوں کے لیے نہ سہی، مگر بحیثیت شہری آواز اٹھانا چاہیے، حکومت جو کر رہی ہیں وہ غلط ہے۔ تمہاری خاموشی تمہاری حفاظت نہیں کرے گی‘۔