لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ، درجہ حرارت کتنا رہے گا؟

آئندہ دو تین روز تک بارش کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق عید الفطر کے تیسرے روز آج گرمی کی شدت زیادہ ہوگی، آئندہ دو تین روز تک بارش کا امکان نہیں ہے۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گرمی کے باعث گھروں اور دفاترز میں پنکھوں کے ساتھ اے سیز کا استعمال بڑھنے لگا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *