فواد خان کے بعد ماورا حسین کی بھی بھارتی سنیما میں واپسی

ممبئی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار فواد خان کے بعد اداکارہ ماورا حسین بھی بھارتی سنیما میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ماورا حسین نے بھارتی پروجیکٹ کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔
انہوں نے عید کی خوشیوں کو دوبالا کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’تو چاند ہے‘، ہماری طرف سے آپ کے لیے ایک خاص تحفہ ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نئے گانے میں بطور ماڈل بھارتی سنیما کا ایک بار پھر رخ کر رہی ہیں۔
اس خوبصورت گانے کو بھارتی گلوکار اکھل سچدیوا نے گایا ہے، جسے 4 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔
ماورا حسین نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے دبئی کو بطور لوکیشن ٹیگ کیا ہے، جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس گانے کو دبئی میں فلمایا گیا ہوگا۔