بیٹی کو زین ملک کی ضرورت ہے، جیجی حدید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی سپر ماڈل جیجی حدید نے برطانوی گلوکار زین ملک سے علیحدگی کے بعد یہ بات واضح کردی ہے کہ ان کی بیٹی’خائی‘ کو اپنے والد کی ضرورت ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، جیجی حدید نے کہا کہ وہ ہر ممکن کوشش کریں گی کے اپنے سابقہ پارٹنر زین ملک کے ساتھ مل کر اپنی بیٹی کی پرورش خوشگوار انداز میں کریں۔جیجی حدید نے زین ملک کا اپنی والدہ یولانڈا حدید کے ساتھ تنازعے کی وجہ سے بریک اَپ ہوا تاہم ان کا مکمل طور پر تعلق منقطع کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ دونوں کی علیحدگی کی وجہ جیجی کی والدہ سے زین کا مبینہ تنازع بنی ہے۔زین ملک کی جیجی کی والدہ یولانڈا کے ساتھ پنسلوینیا والے گھر میں شدید بحث ہوئی اور اس کے بعد زین اور جیجی کا بریک اَپ ہوگیا۔
اس وقت سے ہی جیجی حدید اپنی بیٹی کے مستقبل کے لیے کافی پریشان ہیں۔سپر ماڈل کے ایک قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ زین ملک سے ناراض ہیں لیکن جیجی نے یہ بات واضح کردی ہے کہ ان کی بیٹی کو باپ کی ضرورت ہے ۔