مہیش نے عالیہ بھٹ کو باتھ روم میں بند کرنیکی دھمکی کیوں دی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ ادکارہ عالیہ بھٹ نے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ میرے والد نے ہم سے کہا کہ تم لوگ کہیں نہیں جا سکتے، میں تم سب کو باتھ روم میں لاک کردوں گا۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے معروف فلمساز مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ میرے والد ہم دونوں کو شادی کرتے نہیں دیکھنا چاہتے۔ وہ ایسے ہی نہیں کہہ رہے ہیں وہ سچ میں ایسا کر بھی دیں گے۔ وہ کافی فکرمند ہیں اور ہمیں شادی سے منع کرتے ہیں۔ عالیہ بھٹ ان دنوں رنبیر کپور کے ساتھ اپنے رشتے کو لے کر سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔

کچھ دن پہلے عالیہ بھٹ – رنبیر کپور کی شادی کی خبروں نے بھی خوب زور پکڑا تھا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ نہیں چاہتے کہ اداکارہ شادی کریں۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ مہیش بھٹ نہیں چاہتے ہیں کہ وہ شادی کریں۔ اس کے علاوہ ایک بار مہیش بھٹ نے دھمکی دیتے ہوئے انہیں کہا تھا کہ وہ شاہین اور عالیہ کو باتھ روم میں بند کر دیں گے اور اپنی نظروں سے دور نہیں ہونے دیں گے۔ مہیش بھٹ، بیٹی عالیہ کو لے کر بہت جذباتی ہیں اور وہ عالیہ کو ہمیشہ اپنی نظروں کے سامنے دیکھنا چاہتے ہیں۔ معروف فلمساز اپنی دونوں بیٹیوں کو لیکر کچھ زیادہ ہی سنجیدہ ہیں۔ خاص کر تب جب بات اسکرین پر کس اور حقیقی زندگی میں ڈٰٹنگ کی آتی ہے۔

ایک پرانے انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے اسے لیکر کھل کر بات کی تھی۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ کے عظیم اور سینئر فلمساز مہیش بھٹ (Mahesh Bhatt Birthday) کا کل 73 واں یوم پیدائش تھا۔ اس موقع پر ان کے قریبی لوگوں اور ان کی بیٹی عالیہ بھٹ نے اس دن کو خاص بنایا ہے۔مشہور فلم ساز مہیش بھٹ کی پیدائش 20 ستمبر 1948 کو ہوئی تھی ۔ بتادیں کہ حال ہی میں 73 سالہ مہیش بھٹ نے اپنا یوم پیدائش منایا ہے۔بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ عالیہ بھٹ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ عالیہ آئے دن فینس کے ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی نظر آتی ہیں ۔ کبھی ان کی گلیمرس تصاویر اور کبھی ان کی فٹنس ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتے ہیں۔

عالیہ بھٹ بالی ووڈ کی ایک ایسی اداکارہ ہیں ، جن کے بارے میں جاننے کے لیے لوگ کافی متجسس ہیں ۔ اس درمیان عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنی تازہ ترین تصاویر فینس کے ساتھ شیئر کی ہیں ، جس میں وہ کافی خوبصورت لگ رہی ہیں ۔ عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پراپنی تصویر شیئر کی ہیں ۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عالیہ قدرتی مناظر کا لطف اٹھارہی ہیں ۔ چاروں طرف پہاڑ اور دریا نظر آرہا ہے ۔