لائف کی سب سے خراب فلم، سلمان خان کی فلم سکندر بُری طرح فلاپ، کتنا کما سکی؟

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)مداحوں کو سلمان خان کی ایکشن فلم ’سکندر‘ کا بے صبری سے انتظار تھا تاہم ریلیز کے بعد فلم کو ناظرین کی جانب سے منفی ردعمل ملا ہے اور انہوں نے فلم کو مسترد کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم بینوں نے سکندر کو ’کوئی اسٹوری لائن‘ نہ ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ یہ سلمان خان کے 37 سالہ کیرئیر کی سب سے بڑی فلاپ فلم ہے۔
ایک مداح نے انسٹاگرام پر سکندر کے بارے میں اپنے خیالات شیئر کرتے ہوئے اس فلم کوسنیما گھر میں کو ’پیسہ کا ضیاع‘ قرار دیا۔ اس نے فلم کے ویژول پر مزید تنقید کی اور اسے ’گھٹیا کوالٹی کی فلم کہا‘۔
فلم بینوں کا کہنا ہے کہ اس فلم کی کوئی کہانی نہیں ہے۔ اس میں صرف سلمان کو سست رفتار میں چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور انہیں AI کا استعمال کرتے ہوئے فٹ دکھایا گیا ہے ایسا نہیں لگ رہا کہ ہم اسی سلمان کو دیکھ رہے ہیں جیسا کہ دبنگ میں تھا۔
ایک اور فلم دیکھنے والے نے کہا، ’سلمان خان کا کردار نہیں سمجھ آیا‘۔ ایک اور نے کہا کہ ’فلم فلاپ ہو جائے گی۔ آج عید تھی اور تھیٹر ابھی تک خالی تھا، یہ فلاپ ہے‘۔
سنیما گھر کے باہر موجود لوگوں نے فلم میں سلمان کی اداکاری کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، ایک شخص نے کہا کہ ’یہ سلمان کی زندگی کی سب سے واہیات فلم تھی سلمان کی اداکاری بھی ایک دم واہیات تھیْ
واضح رہے کہ سلمان خان اور رشمیکا مندنا کی فلم سکندر نے ریلیز کے پہلے دن 26 کروڑ اور اب تک مجموعی طور پر 84.25 کروڑ کمائے ہیں۔