وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی صدر آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کے لیے دعا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “صدر آصف علی زرداری پاکستان کے مدبر، دور اندیش اور سینئر سیاسی رہنما ہیں” اور ان کی مکمل شفایابی کے لیے پوری قوم دعا گو ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ “ان شاء اللہ، صدر مملکت جلد صحت یاب ہو کر قومی رہنمائی کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔” وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے یہ پیغام صدر آصف علی زرداری کے لیے ملک بھر کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کی علامت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *