” ہم نے پاکستان ٹیم کو جوائن کیا تو کھلاڑیوں کو بس یہی کہا کہ ۔۔“ قومی ٹیم کے غیر ملکی کوچ میتھیو ہیڈن نے پہلی مرتبہ بتا دیا

دبئی (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم آج سپر 12 مرحلے کے اپنے آخری میچ میں سکاٹ لینڈ کے خلاف میدان میں اترنے جارہی ہے تاہم ٹیم پہلے چار میچز میں ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں کوالیفائی کر چکی ہے اور پوری دنیا میں اس وقت پاکستان ٹیم کی کارکردگی کے چرچکے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں غیر ملکی سابق مایہ ناز کھلاڑی میتھیوہیڈن نے پاکستان ٹیم بطور کوچ جوائن کیا ہے ، انہوں نے بتایا کہ پاکستان ٹیم کو جوائن کیا تو بس یہی کہا کہ ورلڈ کپ میں بہترین کرکٹ کھیلنی ہے ، ورلڈ کپ میں ہر میچ اہمیت کا حامل ہو تاہے ، ہم نے ٹیم میں سے منفی سوچ کو ختم کیا ہے ۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان کا کہناتھا کہ ورلڈ کپ میں کسی ٹیم کو ہلکا نہیں لینا چاہیے ، سکاٹ لینڈ نے ورلڈ کپ میں کوالیفائی کیا ہے اور ٹی ٹوینٹی میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی ہے ۔