چینی بحران کا ذمہ دار سندھ کو ٹھہرانا منافقت پر مبنی ہے، ناصر حسین شاہ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر بلدیات و ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ، پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ اور رورل ڈیویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ چینی بحران کا ذمہ دار سندھ کو ٹھہرانا منافقت پر مبنی ہے . سید ناصر حسین شاہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ چینی بحران کے معاملے پر وفاقی وزراء عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، چینی بحران کا زمیدار سندھ کو ٹھہرانا منافقت پر مبنی ہے، باقی تینوں صوبوں میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، کیا وہاں دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ شگر ملز پنجاب میں ہیں کیا سب کام کر رہی ہیں؟ ہمت کریں اور تفصیلات بتائیں پنجاب کی کتنی شگر ملز نے کرشنگ شروع کی ہے؟ جھوٹ یوٹرن پی ٹی آئی حکومت کی یہ ہی کارکردگی ہے، عمران خان نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کرنے والے ترجمانوں کی فوج رکھی ہوئی ہے .

وزیر بلدیات سندھ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کو نوازنے کے لئے چینی ایکسپورٹ کی جاتی ہے اور پھر وہی چینی مہنگے داموں امپورٹ کی جاتی ہے، پاکستان میں حالات کی بہتری کے لئے امید کی کرن صرف بلاول بھٹو زرداری ہیں . وزیر بلدیات و ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ، پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ اور رورل ڈیویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ سندھ سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی، معاشی استحکام، تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی بلاول بھٹو ذرداری کی ترجیحات میں شامل ہیں . . .

متعلقہ خبریں