کراچی میں جمعہ اور ہفتے کے روزگرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ )محکمہ موسمیات نے شہر کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ کراچی میں جمعہ اور ہفتے کو درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں جمعہ اور ہفتے کو گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے پارہ 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دن کے اوقات میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *