‘ندا نے غصے میں ٹی وی توڑدیا تھا’، یاسر نواز کا اہلیہ کے غصے سے متعلق انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ )اداکار و پروڈیوسر یاسر نواز نے اپنی اہلیہ میزبان ندا یاسر کے غصے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حال ہی میں یاسر نواز نجی ٹی وی پر عید کے پروگرام میں شریک ہوئے جہاں میزبان کی جانب سے دلچسپ سوال و جواب کئے گئے اور ساتھ ہی مختلف کھیل بھی کھیلے گئے۔
ایئرپورٹ پر ایک خاتون سمجھیں ندا میری بیٹی ہے، یاسر نواز نے دلچسپ قصہ سنادیا
یاسر نواز نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میری بیوی کو بہت غصہ آتا ہے اور اسے غصہ اس وقت آتا ہے جب اس کی بات نہ سنی جائے۔
انہوں نے ایک قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک دن میری اور ندا کی لڑائی ہوئی تو میں نے ٹی وی کی آواز تیز کردی جس پر ندا کو غصہ آیا اور اس نے سٹیل کی بوتل ٹی وی پر دے ماری جس سے ٹی وی کی سکرین ٹوٹ گئی۔
انہوں نے ایک اور قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ میں ایک ڈرامے کیلئے ایک ہیروئن کو کاسٹ کررہا تھا جسے ندا نے مجھے کاسٹ کرنے سے منع کیا لیکن میں نے اس کی بات سے انکار کردیا تو اس نے طیش میں آکر میرا لیپ ٹاپ توڑ دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *