آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف پاکستان کا دورہ کریں گے ، تاریخ کا اعلان ہوگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آذربائیجان کے صدر الہام علیوف 26 یا 27 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق آذری صدر کے دورے کے دوران موٹر وے M-6، M-9 اور پیٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کاری سے متعلق اہم معاہدے متوقع ہیں۔
معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے لیے آذربائیجان کے وزیر معیشت میکائیل جبا روف 8 اپریل کو اسلام آباد پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے یہ دورہ اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *