غصہ آنے پر ندا یاسر کیا کرتی ہیں، یاسر نواز نے مخبری کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یاسر نواز اور ندا یاسر کا شمار پاکستان کی مقبول ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ اس جوڑی کے 3 بچے ہیں اور یہ بیک وقت اپنے کیریئر کے ساتھ انصاف کرنے اور شادی نبھانے میں کامیاب ہے۔
یہ جوڑا اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بھی بہت کھلا ہے اور زیادہ ڈپلومیٹک ہوئے بغیر جو دل کی بات ہوتی ہے وہ کہہ دیتا ہے۔
یاسر نواز عید کے لیے ٹی وی کے مہمان تھے اور انہوں نے اسٹار اہلیہ ندا سے اپنی شادی شدہ زندگی کے حوالے سے کچھ دلچسپ انکشافات کیے۔
انہوں نے بتایا کہ جب وہ ندا کی کوئی بات نہیں مانتے تو بہت ہی غصے میں آجاتی ہیں۔ اداکار و ہدایتکار کا کہنا تھا کہ ندا کو بعض اوقات بہت غصہ آتا ہے، انہوں نے اپنی زندگی کے 2 واقعات کا حوالہ دیا۔
یاسر نواز کا کہنا تھا کہ ایک بار ندا کا ان سے جھگڑا ہوا تھا۔ انہوں نے اونچی آواز میں ٹی وی دیکھنا شروع کیا تو ندا کو غصہ آگیا۔ انہوں نے بتایا کہ ندا نے ٹیلی ویژن پر اسٹیل کی بوتل پھینک کر مار دی اور اسے توڑ دیا۔
اسی طرح کا ایک اور واقعہ سناتے ہوئے یاسر نے بتایا کہ ندا نے مجھ سے ایک اداکارہ کو اپنے ڈرامے میں کاسٹ نہ کرنے کا کہا لیکن میں نے بات ماننے سے انکار کیا تو ندا کو اتنا غصہ آیا کہ انہوں نے میرے لیپ ٹاپ پر کود کود کر اسے توڑ ڈالا۔