’بشریٰ انصاری کو نہیں جانتا‘، ڈکی بھائی کی اداکارہ پر جوابی تنقید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن جو ڈکی بھائی کے نام سے مشہور ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ اداکارہ بشریٰ انصاری کو نہیں جانتے۔
ڈکی بھائی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔
دوران شو میزبان نے ڈکی بھائی کو بشریٰ انصاری کا کلپ سنوایا جس میں انہوں نے یوٹیوبرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پتہ نہیں کون سی مخلوق ہیں۔ یہ کلپ سننے کے بعد ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ میں بشریٰ انصاری کو نہیں جانتا، مجھے ان کے بس چہرے سے معلوم ہے کہ یہ اداکارہ ہیں۔
ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ اداکار صرف احساسِ کمتری کا شکار ہیں، دنیا ٹی وی سے باہر آ چکی ہے آپ کسی کے بارے میں یہ نہیں کہہ سکتے کہ اس کو کیوں دیکھا جا رہا ہے۔
یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ ’مجھے تو ان لوگوں کی بھی سمجھ نہیں آتی جو 20 سال سے ایک جیسے ڈرامے دیکھے جا رہے ہیں تو کیا اب میں ان کو گالیاں دینا شروع کر دوں اور یہ کہوں کہ ان میں عقل ہی نہیں ہے یہ بہت بری بات ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ٹی وی والے تمام لوگ ڈیڈ ہیں اور احساسِ کمتری کا شکار ہیں۔ یہ لوگ کچھ بھی نہیں کرتے، اگر میں یہ بات کہہ دوں تو ان کو برا لگے گا۔ ڈکی بھائی نے کہا کہ آپ کو روزانہ گھر سے گاڑی لینے آتی ہے، میک اپ کوئی اور کرتا ہے، اسکرپٹ کوئی اور لکھتا ہے آپ صرف ڈائریکٹر کے اشاروں پر ناچ رہے ہو‘۔
انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوتا کہ یہ کون لوگ ہیں ان کو کیوں دیکھا جا رہا ہے اور کون لوگ ان کو دیکھ رہے ہیں۔ ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ ’مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ٹی وی فنکاروں کے ڈرامے دیکھنے والے کون ہیں، ٹی وی کا دور ختم ہو چکا ہے۔ مجھے تو آپ کی بھی سمجھ نہیں آتی ساس بہو کے ڈرامے چل رہے ہیں اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے‘۔
ڈکی بھائی کا کہنا تھا ٹی وی ڈیڈ وہ چکا ہے لوگ اب سوشل میڈیا پر آ رہے ہیں آپ بھی سوشل میڈیا پر آجائیں آپ کو کسی نے روکا نہیں ہے۔ انہوں نے ہانیہ عامر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ بروقت سوشل میڈیا پر آئیں اور لوگ ان کو دیکھتے ہیں ان کی سوشل میڈیا کی آڈینس ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ بشریٰ انصاری نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے یوٹیوبرز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پتا نہیں کون سی مخلوق ہیں جو کروڑوں اربوں روپے کمارہے ہیں۔ ہم ایک الگ دنیا کے لوگ ہیں۔
بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ وہ ایک دو یو ٹیوبرز کو ڈھونڈ رہی تھیں لیکن انہیں معلوم نہیں تھا کہ ان یوٹیوبرز کو کہاں دیکھیں، اداکارہ نے بتایا کہ وہ یو ٹیوبرز کا کانٹینٹ دیکھ کر حیران ہوتی ہیں، انہیں تو بات بھی نہیں کرنی آتی۔ اور یوٹیوبرز سے زیادہ وہ انہیں دیکھنے والوں پر حیران ہوتی ہیں۔
اس سے قبل پروڈیوسر و اداکار فہد مصفطیٰ نے بھی ایک شو میں یو ٹیوبرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پاس کانٹینٹ نہیں ہے بلکہ سب اپنے خاندان ہی کو یو ٹیوب پر بیچ رہے ہیں۔ حتیٰ کہ لوگ قبرستان تک کو نہیں چھوڑتے اور قبر پر جا کر لوگوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ یو ٹیوب پر اپنا گھر اور اپنا آپ نہیں بیچ سکتے۔
فہد مصفطیٰ کی تنقید پر یو ٹیوبر رجب بٹ نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فہد مصطفیٰ ایک سینئر کے ساتھ بیٹھ کر یہ بات کہہ رہے تھے کہ وہ اپنی فیملی فروخت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہ آپ لوگوں کی فیملی فروخت کر سکتے ہیں۔ یوٹیوبر نے کہا کہ ڈراموں میں کام کیسے ملتا ہے یہ بات کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔