کراچی: قبرستان سے کالعدم تنظیموں کے 4 دہشتگرد گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)پولیس نے کراچی کے پراچہ قبرستان میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا . ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی اور کالعدم تحریکِ طالبان سے ہے .

انہوں نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں میں سے ایک ریان عرف ریو بین الاقوامی سزا یافتہ ہے، ملزم سعودی عرب میں منشیات کیس میں گرفتار ہو چکا ہے . ایس ایس پی کیماڑی نے مزید بتایا کہ مذکورہ دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر پراچہ قبرستان میں کارروائی کی گئی تھی . فدا جانوری نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار کیئے گئے چاروں دہشت گردوں کے قبضے سے 3 پستول، منشیات اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے . . .

متعلقہ خبریں