نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں، بھارت اور افغانستان ورلڈکپ سے آؤٹ
ابوظبی(قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ نے افغانستان کو ہرا کر بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 سے باہر کردیا، اپنی جیت کے ساتھ نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔ ابوظبی میں کھیلے گئے اس میچ میں افغانستان کی جیت کی صورت میں ہی بھارت سیمی فائنل میں پہنچ سکتا تھا۔
تاہم افغانستان کی جانب سے دیے گئے 125 رنز کے ہدف کو حاصل کرکے نیوزی لینڈ نے نہ صرف خود سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا بلکہ افغانستان اور بھارت کی ٹورنامنٹ سے چھٹی کروادی۔