وزیر اعلیٰ بلوچستان کا قیدیوں کے لیے دو ماہ کی خصوصی معافی کا اعلان

عیدالفطر کی مناسبت سے غیر سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزا میں تخفیف


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عیدالفطر کی خوشی میں قیدیوں کے لیے دو ماہ کی خصوصی معافی کا اعلان کیا ہے۔ یہ معافی صرف غیر سنگین جرائم میں قید قیدیوں کے لیے ہوگی۔
وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق معافی کا اطلاق ان قیدیوں پر ہوگا جو سنگین جرائم میں ملوث نہیں ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر متعلقہ حکام کو فوری طور پر اس فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایات بھی جاری کردی گئیں۔
25 2 1
یہ فیصلہ عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کے لئے ایک تحفہ سمجھا جا رہا ہے تاکہ انہیں اپنی زندگیوں میں بہتری کی جانب ایک نیا موقع مل سکے۔