سیکیورٹی فورسز کا بلیدہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کیچ کے عام علاقے بلیدہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران پاک فوج کے سیکیورٹی دستوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے ۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *