جیسے ہی بانی پی ٹی آئی حکم دیں گے ہم سڑکوں پر ہوں گے، جنید اکبر

پشاور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ ہم ریاستی جبر اور دہشت گردی کا شکار ہیں، پیر سے خیبر پختونخوا کے کارکن بازوں پر کالی پٹیاں باندھیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جنید اکبر نے کہا ہے کہ عید گزر گئی، کارکن تیاری پکڑ لیں، جیسے ہی بانی پی ٹی آئی حکم دیں گے ہم سڑکوں پر ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں سے امید نہیں، ہمیں انصاف نہیں دے سکتیں، عدالتی حکم کے باجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی۔