ملک مخالف تقریروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ،شاہد رند


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے پريس كانفرنس كرتے هوئے كها هے كه بی این پی کے لانگ مارچ کے کوئٹہ پہنچنے کے باعث سیکورٹی خدشہ ہے۔ ڈاکٹر صبیہ نے دھرنے میں ریاست مخالف تقریر کی ۔ملک مخالف تقریروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ترجمان بلوچستان حکومت نے كها كه سردار اختر مینگل نے بھی تقریر کی جو ریاست مخالف تھی جس کا جواب دیاجائے گا۔ حکومت صبر کا مظاہرہ کررہی ہے ۔مذاکرات کے دو دور بی این پی کے ساتھ کئے ہیں وہ ناکام رہے ۔دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی ملے ہیں۔ ۔سردار اختر کے تین بڑے مطالبات تھے ۔ ماہ رنگ کو رہاکرنے کا مطالبہ تھا ۔ابی این پی کو شاہوانی اسٹیڈیم میں دھرنے کا کہنا تھاکہ مگر وہ نہیں مانے ۔ ریڈ زون میں دھرنے کی اجازت نہیں۔ دی جائے گی۔صوبے میں اس وقت بھی دفعہ 144نافذ ہے ۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ترجمان بلوچستان حکومت شاهد رند نے مزيد كها كه ماہ رنگ سے حکومتی وفد نے جیل میں کوئی ملاقات نہیں کی گئی ہے۔ افغان مہاجرین کے حوالے وفاق کی پالیسی کے پابند ہیں مگر کل معزز ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ کا انتظار ہے۔ بی وائی سی کیاہے سب کو معلوم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *