سرگودھا: محکمہ صحت کے کلرک نے مڈ وائف کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی

تھانہ میلہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ملزم خاتون کو بلیک میل کرتا رہا، پولیس


سرگودھا(قدرت روزنامہ)سرگودھا میں بچہ کلاں میں محکمہ صحت کے کلرک نے مڈ وائف کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
رپورٹ کے مطابق سرگودھا پولیس نے کہا کہ آر ایچ سی بھابھڑا کے کلرک عبد القیوم نے مڈ وائف کی ویڈیو بھی بنا لی۔
پولیس کے مطابق ملزم خاتون کو بلیک میل کرتا رہا، مطالبات نہ ماننے پر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔
پولیس سرگودھا تھانہ میلہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔