اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کیخلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے میں چالان پیش کرنے کا حکم
عدالت نے چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 9 اپریل تک ملتوی کردی۔

کراچی (قدرت روزنامہ)جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کیخلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے میں چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
کراچی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 9 کی عدالت کے روبرو اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کیخلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے میں پیش کیا گیا۔
جیل حکام نے ملزم ساحر حسن کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
تفتیشی افسر سے تاحال کیس کا حتمی چالان جمع نہیں کرایا گیا۔ عدالت نے چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 9 اپریل تک ملتوی کردی۔
ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر شکیل احمد کے اعتراضات کے عبوری چالان مسترد کردیا گیا تھا۔ عدالت نے چالان پر اعتراضات ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔