’امید کرتا ہوں ٹک ٹاک زندہ رہے گا‘، ٹرمپ نے یہ بات کیوں کہی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ٹک ٹاک کو ڈیڈ لائن ختم ہونے سے ایک دن پہلے امریکا میں اس فروخت یا پابندی کے لیے مزید 75 دن کی مہلت دی ہے۔
یاد رہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے والے کانگریس کے قانون کو نافذ کرنے پر صدر کا 75 دن کا وقفہ ہفتہ کو ختم ہونا تھا۔ جب کہ صدر جوبائیڈن نے اپنے عہدہ چھوڑنے سے ایک دن قبل 19 جنوری کو نافذ ہونے والی اصل ڈیڈ لائن کو نافذ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
ڈیڈ لائن قریب آںے پر170 ملین ماہانہ صارفین کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم 12 گھنٹے تک ’تاریکی‘ میں چلا گیا تھا، لیکن جب ٹرمپ نے مزید وقت دینے کے ایگزیکٹو آرڈر کا وعدہ کیا تو اسے بحال کر دیا گیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ’ ڈیل سے متعلق تمام ضروری منظوریوں پر دستخط یقینی بنانے کے لیے مزید کام کی ضرورت ہے‘۔
اپنی پوسٹ میں ان کا مزید کہنے تھا کہ ’ہم چین کے ساتھ نیک نیتی سے کام جاری رکھنے کی امید کرتے ہیں، جو میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے باہمی محصولات (چین اور امریکا کے درمیان منصفانہ اور متوازن تجارت کے لیے ضروری ہے) سے بہت خوش نہیں ہیں‘۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ ٹک ٹاک میں دلچسپی رکھنے والے متعدد ممکنہ خریدار ہیں اور وہ امید کرتے ہیں کہ ٹک ٹاک زندہ رہے گا۔
دوسری طرف ٹک ٹاک کے ترجمان نے این بی سی نیوز کو بتایا کہ کمپنی ’ٹک ٹاک کے ممکنہ حل کے بارے میں امریکی حکومت کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *