کراچی: ٹریلر کی کار کو ٹکر پر خاتون ڈرائیور کی طیش میں آکر فائرنگ


کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے ہونے والے حادثات تھمنے کا نام نہیں لے رہے، عیسیٰ نگری کے قریب آج بھی ٹریلر نے کار کو ٹکر مار دی، جس پر کار سوار خاتون نے فائرنگ کردی۔
پولیس نے بتایا کہ ٹریفک حادثہ عیسیٰ نگری کے قریب پیش آیا ہے، جونہی ٹریلر نے کار کو ٹکر ماری، خاتون نے نیچے اتر کر ڈرائیور پر فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران ڈرائیور نیچے اتر کر بھاگا اور سیکیورٹی اہلکاروں کے پیچھے چھپ کر جان بچائی۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون اور ٹریلر ڈرائیور دونوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، اور مقدمہ درج کرکے تفتیش آگے بڑھائی جارہی ہے۔
مقدمے کے متن میں درج ہے کہ دونوں افراد کی جانب سے ڈرائیورنگ کے دوران لاپرواہی برتی گئی، جب حادثہ پیش آیا تو خاتون نے طیش میں آکر پستول سے فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق خاتون کے پاس نائن ایم ایم کا پستول موجود تھا، جو لائسنس یافتہ ہے، تاہم اسلحہ لائسنس 2023 میں ایکسپائر ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں کچھ روز قبل ٹریلر نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا تھا، اسی دوران خاتون نے بچے کو جنم دیا تھا اور وہ بھی چل بسا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *