محمد آصف خان کو کنوئینیر ( FPCCI ) برائے انڈسٹریز و کامرس ڈیپارٹمنٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں صدر ،سینئیر نائب صدر ، نائب صدر ، ایگزیکٹو ممبران( PCCI )

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محمد آصف خان کو کنوئینیر ایف پی سی سی آئی برائے انڈسٹریز و کامرس منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں محمد آصف خان کنوئینیر برائے انڈسٹریز و کامرس ڈیپارٹمنٹ تاجر کمیونٹی و انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے درمیان پل کا کردار ادا کرینگے موصوف کا روز اول سے تاجر کمیونٹی اور ملکی ریونیو میں اضافے کے حوالے سے کردار مثالی ھے یہ بات پشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستان کے صدر فرید اللہ خان ترین ، سینئیر نائب صدر سردارزادہ اسامہ خان ترین ، نائب صدر سید صبور آغا اور ایگریگیٹر ممبران نے پشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستان ( PCCI ) کے پیٹرن انچیف، ایگزیکٹو ممبر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( FPCCI ) محمد آصف خان کو کنوئینیر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری برائے انڈسٹریز و کامرس بلوچستان منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ محمد آصف خان نے اس پہلے بھی بلوچستان کی تاجر کمیونٹی کے مسائل کے حل ، تجارت کے فروغ، روزگار کے مواقع کے لئے ہر فورم پر نمایاں خدمات سر انجام دی ھے موصوف ایک باصلاحیت، تعلیم یافتہ ، تجربہ گار اور معروضی حالات سے باخبر شخصیت ھے امید کیجاتی ھے کہ محمد آصف خان اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تاجر کمیونٹی اور انڈسٹریز و کامرس ڈیپارٹمنٹ کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرینگے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *