25ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس کی سماعت 2ہفتوں کیلئے ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آئینی بنچ نے 25ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس کی سماعت 2ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 25ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،وکیل درخواست گزار وسیم سجادنے کہاکہ ہم نے 25ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہاکہ اس کیس میں جواب جمع کرانا چاہتے ہیں،وکیل وسیم سجاد نے کہاکہ بڑی مشکل سے کیس لگا ہے، کوئی تاریخ دے دیں،جسٹس امین الدین نے کہاکہ اب باقاعدگی سے کیسز مقرر کر رہے ہیں،کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی گئی۔