آئی سی سی ون ڈے رینکنگ ، بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پچھاڑ دیا

دبئی (قدرت روزنامہ)آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ، بلے بازی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلی جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی دوسری پوزیشن پر موجود ہیں ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 865پوائنٹس کے ساتھ پہلی، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 857پوائنٹس کے ساتھ دوسری ، روہت شرما 825پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں ۔ فہرست میں فخر زمان 778پوائنٹس کےساتھ ساتویں پوزیشن پر براجمان ہیں ۔

باؤلنگ کے شعبے میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10میں شامل نہیں، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلی ، بنگلہ دیش کے مہدی حسن دوسری اور انگلینڈ کے کرس ووکس تیسرے پوزیشن پر موجود ہیں ۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ، پہلی پوزیشن پر بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ، دوسری پر افغانستان کے محمد نبی ، تیسری پر انگلینڈ کے کرس ووکس موجود ہیں ۔

پاکستانی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پر موجود ہے ۔ پہلی پر نیوزی لینڈ ، دوسری پر آسٹریلیا، تیسری پر انگلینڈ ، چوتھی پر بھارت اور پانچویں پر ساؤتھ افریقہ موجود ہے ۔