صدر مملکت اسپتال سے کب ڈسچارج ہوں گے، ڈاکٹر عاصم نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آصفہ بھٹو نے کراچی کے نجی اسپتال میں ڈاکٹر عاصم سے اپنے والد صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق معلومات لیں۔ ڈاکٹر عاصم نے آصفہ بھٹو کو مختلف رپورٹس سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صدر مملکت کی طبعیت میں مزید بہتری آئی ہے۔
دوسری طرف بلاول بھٹو زرداری 10 روزہ نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری چند روز تک بیرون ملک قیام کریں گے، بلاول بھٹو زرداری کا بیرون ملک شیڈول دورہ ہے۔
