شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلی خیبرپختوانخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی۔
وکیل صفائی نے بتایا کہ علی امین گنڈا پور پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت پر ہیں، عدالت پہلے بریت کی درخواست سن لے اس کے لیے حاضری بھی ضروری نہیں۔
عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بھارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
علی نواز اعوان کے جاری وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی قیادت کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ، احتجاج اور دیگر کیسز کی سماعت کے دوران ۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہرعباس سپرا نے پی ٹی آئی قیادت کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ، پرانی ہائیکورٹ کے باہر احتجاج اور دیگر کیسز کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز، طاہر صادق، راجہ بشارت اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جیل ٹرائل کے حوالے سے وزارت کی جانب سے تاحال کوئی جواب نہ آسکا، جج طاہر عباس سپرا کی جانب سے جیل ٹرائل کے لیے خط لکھا گیا تھا۔
عدالت نے کہا کہ حماد اظہر اور دیگر اشتہاریوں کی جائیداد کی تفصیلات کے لیے آج آرڈر کررہے ہیں، جس کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے علی نواز اعوان کے گزشتہ سماعت پر جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔
عابد عبداللہ کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی دی گئی، سماعت کے دوران وکیل مرزا آصف کے بار بار بولنے پر جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل ہیں، وکالت نامہ لے کر آئیں پھر بولیں، جیل ٹرائل کے لئے جو خط لکھا ہے اسکا جواب نہیں آنا،اس پر عمل درآمد ہونا ہے۔
عدالت نے کہا کہ آج حاضر ملزمان میں چالان کی کاپیاں تقسیم کردیتے ہیں، جس پر وکیل صفائی نے کہا کہ ایک تاریخ دے دیں بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی ہیں پراسس اکٹھا ہونا چاہیئے۔
عدالت نے وکلاء صفائی کی استدعا پر چالان کی نقول تقسیم نہ کی، بعدازاں عدالت نے سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف تھانہ رمنا میں اور تھانہ سنگجانی میں مقدمات درج ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *