صدرمملکت آصف علی زرداری کی طبیعت کیسی؟اہم خبرآگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں بتدریج بہتری آنے لگی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہےکہ مختلف اہم شخصیات نے فون پر ان سے رابطہ کیا اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔صدر زرداری آج شام بلاول ہاؤس منتقل ہو جائیں گے۔
اس دوران، صدر آصف زرداری نے فون پر مختلف ذمے داروں کو ہدایات بھی دیں۔ تاہم، صدر کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کی گئی ہے اور کسی کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔