حکومت کا بسنت منانے کا فیصلہ، بڑی خبر آ گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب کی صوبائی حکومت نے محفوظ طریقے سے بسنت منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی لاہور رنگ کے مطابق حکومت نے محفوظ بسنت منانے کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی جانب سے مختلف تجاویز دی گئی ہیں۔ ایک تجویز یہ بھی سامنے آئی ہے کہ بسنت کے دوران تحفظ یقینی بنانے کے لیے موٹر سائیکل کی سواری پر پابندی عائد کردی جائے۔ اس کے علاوہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈور بنانے والوں کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رجسٹرڈ کیا جائے گا اور یہی لوگ ڈور فروخت کرنے کے مجاز ہوں گے۔